ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کورونا فوج میں بھی گھس گیا؛ ہندوستانی بحریہ فوج میں 20 فوجی جوانوں کو کورونا ہونے کی تصدیق

کورونا فوج میں بھی گھس گیا؛ ہندوستانی بحریہ فوج میں 20 فوجی جوانوں کو کورونا ہونے کی تصدیق

Sat, 18 Apr 2020 16:06:10    S.O. News Service

بھٹکل18؍اپریل (ایس او نیوز؍ایجنسی)  ملک بھر میں کوروناوائرس کے 13,000 سے زیادہ معاملے سامنے آچکے ہیں۔ اب ایک بڑی خبر یہ ہے کہ اس مہلک بیماری کا اثر ہندوستانی بحریہ تک جا پہنچا ہے۔

بحریہ افسران کی طرف سے دی گئی اطلاعات کے مطابق ممبئی میں ہندوستانی بحریہ دستہ کے 20سیلر سمیت کل 21 عملہ میں کرونا پوزیٹیو پایا گیا ہے جس کے بعدتمام لوگوں  ممبئی کے بحریہ اسپتال میں کوارنٹائن میں رکھاگیا ہے۔ بحریہ فوج میں کرونا پوزیٹیو ہونے کا یہ پہلا معاملہ ہے۔ اب متاثرین سے رابطے میں آنے والوں کی نشان دہی شروع کئے جانے کی ذرائع نے خبر دی ہے۔

بحریہ فوج کا جو عملہ کرونا پوزیٹیو پایا گیا ہے وہ عملہ آئی این ایس آنگرے میں مہیا کردہ رہائشی گھروں میں قیام پذیر تھے۔ اشیاء کی سپلائی اور انتظامی امور  جیسی بحری سرگرمیوں میں  آئی این ایس آنگرے معاون ہے۔ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق  بحریہ فوج کے اڈے آئی این ایس آنگرے سے صرف 100میٹر کی دوری پر جنگی جہاز اور آب دوز جہاز موجود ہیں۔ اور (INS ) آنگرے مہاراشٹر کی راجدھانی ممبئی کے ساحل پر موجود ہے۔بتایا گیا ہے کہ  کورونا سے متاثر سیلر وں کو آئی این ایچ ایس اشونی ، بحریہ اسپتال میں کوارنٹائن میں رکھا گیا ہے۔ 

قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب تک ہندوستان میں سب سے زیادہ کیس مہاراشٹرا میں پائے گئے ہیں۔ ہندوستان میں کوروناوائرس سے متاثرہ معاملے ہر روز بڑھتے ہی جارہے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق گجرات جمعہ  کو چھٹی ریاست بن گیا جہاں ایک ہزار سے زیادہ معاملے کورونا پوزیٹو پائے گئے ہیں۔ حالانکہ مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے میں کووڈ۔19 کے معاملے دوگنے ہونے میں لگنے والا وقت بڑھ گیا ہے۔


Share: